10 نومبر 2014 - 15:07
یمن: حوثیوں کی جانب سے نئي حکومت مسترد

یمن میں حوثی گروہ نے نئي کابینہ کی ترکیب پر احتجاج کرتے ہوئے اس حکومت کے خلاف محاذ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں حوثی گروہ نے نئي کابینہ کی ترکیب پر احتجاج کرتے ہوئے اس حکومت کے خلاف محاذ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک حوثی نے کہا ہےکہ یمن کی نئي حکومت جسے قومی اتحاد کی حکومت قراردیا جارہا ہے امن معاہدے اور قومی مشارکت کے منافی ہے اور یہ تحریک حکومت کے خلاف محاذ میں شامل ہونے کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے یمن میں نئي حکومت کے اعلان کے بعد حوثیوں کی پارٹی تحریک انصاراللہ نے ایک بیان میں نئي کابینہ کی ترکیب کومسترد کرتے ہوئے اس میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر یمن کے صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یہ کابینہ آئين کے مطابق بنائي گئی ہے۔ سیاسی ماہرین کا خیال ہےکہ اگر انصاراللہ کو حکومت میں شامل نہ کیا گيا تو یمن کے حالات بحرانی ہوسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲